معلومات

Thursday 11 February 2016

. میں تم سے سچ کہتا ہوں! جس کے کان ہوں وہ سن لے کہ انجیل نویسوں نے یسوع المسیح سے ایسی باتوں کو منسوب کردیا جو کہ یسوع کے دیگر دعاوی کے متبائن ہیں اور ان منسوبہ اقوال کی تردید کئے بغیر عہد جدید کو الہامی گرداننا ممکن نہیں کیونکہ ایک طرف انجیل نویس یسوع کے منہ میں الفاظ ڈال کر انہیں شریعت کی تکمیل کے لئے آنے والا قرار دیتے ہیں تو دوسری طرف وہی یسوع شریعت سے برخلاف باتیں کرتے نظر آتے ہیں جیسا کہ تورات منورہ میں مرقوم ہے. جب تیرا دشمن گر جائے تو خوشی نہ کر اور جب وہ ٹھوکر کھائے تو تیرا دل شاد نہ ہو. امثال 24:17 اب اگر ہم زرا عہد جدید ملاحظہ کریں تو شریعت و نبیوں کی تعلیم کے برعکس انجیل نویس یسوع کی تعلیمات کو خوش کن بنانے اور تورات کی تعلیم کو ناقص قرار دینے کے لئے یسوع سے ایک قول کہلواتے ہیں. تُم سُن چُکے ہو کہ کہا گیا تھا کہ اپنے پڑوسِی سے محبّت رکھ اور اپنے دُشمن سے عَداوَت۔(متی 5:43)
مذکورہ بالا انجیلی حکم عہد قدیم میں کہیں بھی مذکور نہیں ہے لہذا اس صورت میں یہی گمان کیا جا سکتا ہے کہ یہ قول خود انجیل نویس کی گھڑنت ہے جس کا یسوع سے کوئی تعلق نہیں ہے. اس صورت میں چند عناصر قابل غور ہیں. 

١.اگر یسوع سے منسوب شریعت سے متضاد اس قول کو درست مان لیا جائے تو کیا فریسی و شرع کے عالم یسوع پر شریعت کے مخالف تعلیم دینے کا الزام لگانے میں حق بجانب تھے؟ کیونکہ وہ ان امورِشریعہ سے بخوبی واقف تھے جن کا ادراک عوام الناس اور ناواقف مچھیروں کو ہرگز نہیں تھا. ٢.جب یسوع اِن الفاظ کو یہودیوں کے سامنے فرما رہے تھے تو کوئی شرع کا عالم ان سے جرح کرتا نظر کیوں نہیں آتا حالانکہ اناجیل اربعہ کے کسی قاری سے یسوع اور فریسی علماء کے درمیان کی شدید چپقلش مخفی نہیں اور یہودی کسی بھی معاملے میں یسوع کو رعایت دیتے نظر نہیں آتے. ٣.کیا یسوع یہاں درست فرما رہے ہیں اور انجیل نویس سے یہ اقتباس نقل کرنے میں غلطی ہوئی ہے یا پھر عہد قدیم میں ایسی تعلیمات موجود تھیں مگر یہودی و عیسائیوں نے اپنے باطل عقائد کے اثبات کے لیے عہد قدیم سے نکال باہر پھینکا ہے؟ ؟ ٤. اگر یسوع درست فرما رہے ہیں اور یہ نفس واقعہ بھی درست ہے تو پھر یہودی فقہاء و شرع کے عالموں نے شریعت کے برخلاف تعلیم دینے پر یسوع سے حجت کیوں نہیں کی؟ ٣. اگر یہ کہا جائے کہ یسوع کا قول درست ہے تو پھر عہد قدیم میں اس قول کا منبع کہاں ہے؟ اور اگر انجیل نویس سے یہاں تسامح ہوا ہے یہ تو پھر ایسی اغلاط فحش کی موجودگی میں عہد جدید کو حرف بحرف الہامی کہنا کہاں کا انصاف ہے؟
یہ ایک انتہائی زبردست ویب سائٹ ہے جو اردو زبان میں نادر و نایاب کتب کا وسیع ذخیرہ رکھتی ہے۔جیسا کہ نام ہی سے ظاہر ہے۔اس سائٹ پر اردو زبان میں علماء اسلام کا عموماً تقابل ادیان اور خصوصاً عیسائیت پر لکھا گیا لٹریچر اپلوڈ کیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ دفاع و محاسن اسلام ، سائنس اور مذہب نیز امت مسلمہ کی اصلاح و بہتری پر مشتمل کتب بھی اپلوڈ کی جاتی ہیں۔
اس ویب سائٹ کی خاصیت چند طرح سے ہے۔
1: عیسائیت کے موضوع پر اردو زبان میں پہلی مستقل ویب سائٹ ہے۔ 2: اس پر 40 سال سے 170 سال تک نایاب کتب کا مل جانا بالکل عام بات ہے۔
3: تمام مواد بالکل فری ہے۔آپ بہ آسانی آنلائن پڑھ سکتے اور ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔
4:عربی اور انگلش کتب بھی الگ سیکشن میں دستیاب ہیں۔نیز اس سائٹ پرموجود کتب کی تعداد لگ بھگ400 کے قریب ہے۔اس کے علاوہ تقریباً 100 کتب مزید جلد ہی اپلوڈ ہونے والی ہیں۔الغرض کہ سائٹ اپنا تعارف خود ہے۔
لنک یہ ہے : http://www.only1or3.com/
فیس بک پیج لنک :
https://www.facebook.com/AntiBadReligion/?fref=photo
مذاہب عالم سے آشنا رہنے کے لیے ہمیں جوائن کریں
●▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬●
https://www.facebook.com/AntiBadReligion/?fref=ts
●▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬●